Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کے دعوؤں کیساتھ کتنی عوامی قوت ؟ فیصلہ آج ہو گا

Now Reading:

پی ڈی ایم کے دعوؤں کیساتھ کتنی عوامی قوت ؟ فیصلہ آج ہو گا

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریکٹ مومنٹ(پی ڈی ایم) کے دعوؤں کیساتھ کتنی عوامی قوت ہے فیصلہ آج ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق آج پی ڈی ایم گریٹر اقبال گراونڈ میں اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، پی ڈی ایم رہنماؤں کی جانب سے آج تاریخی جلسے کے انعقاد کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن آج کے جلسے کی میزبانی کر رہی ہے، جلسے کی تیاریاں مکمل  ہو چکی ہیں، اسٹیج سج گیا اس کے ساتھ ساتھ پنڈال میں بھی کرسیاں لگ گئیں۔

پی ڈی ایم انتظامیہ کی جانب سے پچاس ہزار کے قریب کرسیاں لگانے کا دعوہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کی جانب سے بلاول بھٹو اور فضل الرحمن کو ایاز صادق کے گھر پر ظہرانے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

Advertisement

پی ڈی ایم رہنما کھانے کے بعد اکٹھے جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین  آصف زرداری کا ویڈیو لنک کےزریعے خطاب بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے آج کے جلسے میں بڑے اعلانات متوقع ہیں۔

پی ڈی ایم کا جلسہ، حکومتی وزراء کے بیا نات

دوسری جانب حکومتی وزراء کا پی ڈی ایم کے لاہور جلسے اور ان کے دعووں کے بارے میں کہنا ہے کہ آج کا جلسہ ناکام ہو گا۔

حکومتی وزراء کا کہنا ہے کہ عوام کی جانب سے پی ڈی ایم کابیانیہ مسترد کیا جا چکا ہے، پی ڈی ایم کی ڈوبتی کشتی سےاپنے سوار بھی اتر رہے ہیں۔

Advertisement

مسلم لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ کارکن تمام رکاؤٹیں توڑ کر جلسہ گاہ آئیں گے، حکمرانوں کو اب این آر او نہیں ملےگا۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا کہ آج ہرحال میں مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا، جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کرلیں، عوام ضرور باہر آئیں گے۔

گریٹر اقبال پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اب عمران خان کو این آراو نہیں دے گی۔

Advertisement

پی ڈی ایم کا فیصلہ کن معرکہ آج لاہورمیں ہوگا، پی ڈی ایم نے گریٹر اقبال پارک میں کرسیاں لگا لیں، اسٹیج تیار ہو گیا اور ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیج کیلئے کنٹینر پہنچا دیئے گئے، ساوَنڈ سسٹم اور کرسیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔ لاہور کی انتظامیہ نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے، پی ڈی ایم جماعتوں کے کارکن بھی جھنڈے تھامے جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔

جلسہ گاہ میں نئے اور بڑے اسٹیج کی تیاری کا عمل جاری ہے، قائدین کے لیے 5 کنٹینرز پر مشتمل اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے۔

قائدین کیلئے80 فٹ لمبا اور بیس فٹ چوڑا اسٹیج تیارکیا گیا ہے، پنڈال میں کارکنان کے لیے بڑی تعداد میں کرسیاں جبکہ لائیٹس اور جنریٹر بھی لگا دیئےگئے ہیں۔

تزئین و آرائش میں پارک میں بڑا ریسٹورنٹ، فوارے اور پودے لگائے گئے ہیں، اب پورے پارک میں 55 ہزار کرسیاں لگ سکتی ہیں، جب کہ پی ڈی ایم جلسہ پارک کے 35 فی صد حصے پر ہو رہا ہے، کرونا ایس او پیز کی وجہ سے ہر کرسی میں 2 گز کا فاصلہ بھی رکھا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم جلسےکے لیے سیکیورٹی کی ذمہ داری جے یو آئی کی تنظیم انصار الاسلام کو دی گئی ہے ،جس کے 3000 رضاکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

جلسہ گاہ میں صبح سے دھند کا راج رہا اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔

جلسے کے لیے کارکنوں کو دوپہر 2 بجے کا وقت دیا گیا ہے لیکن دھند اور سردی کے باوجود سیاسی جماعتوں کے کارکن صبح سے ہی جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے رات کو مینار پاکستان پہنچ کر انتظامات کا خود جائزہ لیا، ان کی آمد پر شدید بدنظمی دیکھی گئی، عظمیٰ بخاری کارکنوں کو ہٹنے کی درخواستیں کرتی رہیں، کارکنوں نے دھکم پیل کی۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ میں اور بلاول ایک ساتھ جلسہ گاہ آئیں گے، جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کر دی جائیں، عوام ضرور آئیں گے، یہ اب این آر او مانگیں پی ڈی ایم نہیں دےگی۔

پیپلزپارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو کیلئے بم پروف کنٹینر تیار کیا ہے۔

Advertisement

رات گئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے علیحدہ علیحدہ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں نے جلسے کی راہ میں حکومت کا ہر ہتھکنڈا ناکام بنا دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جاتی عمرہ سے ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں گی جب کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بلاول ہاؤس سے خصوصی طور پر تیار ٹرک کے ذریعے جلسہ گاہ آئیں گے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ آئیں گے، دیگر قائدین بھی ریلیوں کی شکل میں مینار پاکستان پہنچیں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر