Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں

Now Reading:

لاہور جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں

مسلم لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کی  تیاریاں شروع کردی ہیں، حکومت کی طرف سے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا کہ لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی مقامی قیادت کا  اجلاس ہوگا، اجلاس میں  جے یو آئی ف کے رہنما غفور حیدری بھی شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں 13 دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم جلسے سے متعلق مشاورت ہوگی اور لاہور میں جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے ممکنہ رکاوٹوں کامقابلہ کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

دوسری جانب مسلم لیگی رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ لاہور کے جلسے کو روکنے والے خود رک جائیں گے۔

Advertisement

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اگلے جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ 13 دسمبر کا لاہور کا جلسہ سب سے تگڑا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ لاہور کے جلسے کو روکنے والے خود رک جائیں گے، ڈنڈوں کے استعمال اور گرفتاری وغیرہ سے بھی کچھ نہیں بنے گا، لاہور اس نکمی اور جھوٹی حکومت کی دوڑیں لگوائے گا، دیکھتے جائیں اور اپنا حصہ ڈالتے جائیں۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا اس بارے میں کہنا ہے کہ انشاءاللہ تعالیٰ منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے، دنیا کی کوئی قوت ہمیں اس مشن سے روک نہیں سکتی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء ﷲ نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ ملک میں آزادانہ اور شفاف الیکشن کرائے جائیں، جو جیتے وہ حکومت بنائے۔

انہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ تمام جلسوں سے بڑھ کر ہوگا، میزبان پاکستان مسلم لیگ (ن) ہوگی۔

رانا ثناء ﷲ کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو خود کو خطرے میں بھی ڈالنا پڑے تو قوم کے مستقبل کے لیے لاہور پہنچیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر