
مسلم لیگی رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پارٹی کے لیے مریم نواز کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ہٹانے کے فیصلے میں تمام آپشن زیر غور آئے تھے۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کو گرانے کے لیے عدم اعتماد کا آپشن نہیں ہے لیکن اگر کل ضرورت پڑی تو عدم اعتماد تحریک کے لیے جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کو مریم نواز کی سیکیورٹی پر ہر لحاظ سے تشویش ہونی چاہیے۔
سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ شہباز شریف جیل سے روز بیان جاری نہیں کرسکتے ، پارٹی کو شہباز شریف کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔
واضح رہےکہ تیرہ دسمبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اسی سلسلے میں مسلم لیگ ن کی عوامی مہم زوروشور سے جاری ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور جلسے سے پہلے ہی سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ کی پروفائل پِکچر تبدیل کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل جہاں کارکنان سوشل میڈیا پر مختلف انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں تو وہیں مریم نواز نے بھی اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بےحد پُرجوش ہیں ۔
#NewProfilePic pic.twitter.com/zLSS5THhn3
Advertisement— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 9, 2020
یہی نہیں بلکہ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی پی ڈی ایم جلسے سے قبل اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کردی ہے۔
#NewProfilePic pic.twitter.com/vSR3zOFlY1
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) December 9, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News