
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت کرتاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے افغان طالبان کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات میں افغان امن عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات میں افغانستان میں سیز فائر اور تشدد کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت کرتاہے۔
عمران خان نے کہا کہ شروع سے موقف ہے افغان تنازعہ کا فوجی نہیں سیاسی بات چیت ہی واحد حل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں سہولت کاری کا کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News