
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج دوپہر جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو مریم نواز سے ان کی دادی بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہارتعزیت کریں گے، دونوں رہنما 13 دسمبر کے جلسے اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز لاہور پہنچے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News