Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان آج اہم اعلان کریں گے ،مریم نواز

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان آج اہم اعلان کریں گے ،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج جلسے میں اہم اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور جلسے میں شرکت کے لئے جاتی امراء  سے روانگی سے قبل میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ  پی ڈی ایم کی کال پر عوام نہیں بلکہ عوام کی کال پر پی ڈی ایم نکلی ہے، پی ڈی ایم حکومت کو این آر او نہیں دے گی، عوام ملک کی خاطر باہر نکلیں اور حکومت کو آخری دھکا دیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور جاگ رہا ہے تاکہ کوئی جلسہ گاہ پر شب خون نہ مارے، تمام رکاوٹوں کے  باوجود آج بھرپور جلسہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان چند گھنٹوں بعد اعلانات کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عوامی سمندر میں ہچکولے کھاتی کشتی کوئی نہیں بچاسکتا، حکومت جانے والی ہے، پاکستان کی خوشحالی کا دور آنے والا ہے، آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر