Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کا ٹولہ جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلارہا ہے، عثمان بزدار

Now Reading:

پی ڈی ایم کا ٹولہ جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلارہا ہے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے معاون خصوصی اطلاعات کو حکومت کی کارکردگی اورفلاح عامہ کے منصوبوں کو موثر انداز سے اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کے شرانگیز بیانیے کا بھر پور جواب دیا جائے۔ عوام کو ریلیف دینے اور گڈ گورننس  کے لیے کیے گئے اقدامات کو بہترین طریقے سے عوام کے سامنے لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کام مشاورت سے اورایک ٹیم کے طورپر کام کررہے ہیں۔2 برس کے دوران وہ کام  کیے جو سابقہ حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں ون مین شو کاخاتمہ کیا ہے۔ حکومت کے بروقت فیصلوں سے آٹے اورچینی کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20کلو آٹے کا تھیلہ مقررکردہ نرخوں پر دستیاب ہے۔ سہولت بازاروں میں چینی 81 روپے میں مل رہی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ  ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا اوران کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ عوام کے حقوق پرکسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن جماعتوں کا پاکستان مخالف بیانیہ پٹ چکا ہے۔پی ڈی ایم کا ٹولہ جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلارہا ہے۔ عوام کے مسترد شدہ عناصر کے دلوں میں دکھی انسانیت  کے لیے رتی بھر درد نہیں ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ  حکومت کے عوامی فلاح کے کاموں کو بہترین طریقے سے اجاگرکرنے  کے لیے حکمت عملی بنالی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  پی ڈی ایم کے سیاسی یتیم پہلے بھی ناکام رہے اورآئندہ بھی ناکام رہیں گے۔ اپوزیشن عناصر ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہیں۔  اقتدار کی ہوس میں مبتلا ٹولے کی آنکھوں پر کالی پٹی بندھ چکی ہے۔

Advertisement

معاون خصوصی  اطلاعات نے کہا کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے۔اپوزیشن اپنے جال میں خود پھنس چکی ہے۔ 22 کروڑ پاکستانی سرٹیفائیڈلٹیروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر