وزیر اعظم آج پشاور کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم عمران خان آج پشاور اور نوشہرہ کا دورہ کریں گے۔...
وزیراعظم عمران خان نے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی 250 بستروں پر مشتمل ہے، اسپتال میں کارڈیو وسکولر، سرجری اور علاج کی اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
امراض دل کے ہسپتال میں کل 6 جدید لیبارٹریاں ہیں اور 6 ہی آپریشن تھیٹرز بنائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر ہسپتال 140 بستروں، 3 لیبارٹریوں اور 2 آپریشن تھیٹرز کیساتھ فعال ہے۔
اسپتال میں سالانہ 2500 سے 3000 ہارٹ سرجریز کی جا سکیں گی، کے پی کے عوام اسپتال میں صحت کارڈ سے بھی مستفید ہوسکیں گے، اس اسپتال میں ماہرین قلب بیرون ملک سے تربیت یافتہ ہیں
چند دنوں میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ساتھ ہسپتال کا معاہدہ طے پا جائے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News