
مسلم لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوئی بھی زندہ جانور ساتھ ریلی میں نہ لائیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے سختی سے ہدایت کی ہے شیر یا کوئی جانور جلسوں میں ہرگز نہ لائیں، یہ طرز عمل قانون کے مطابق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے لاہور میں مریم نوازکی ریلی میں زندہ شیر لانے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور شیر کو تحویل میں لے کر چڑیا گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ملزمان جمعرات کو مریم نوازکی ریلی میں زندہ شیر لے آئے تھے ۔
مرکزی ملزم امداد نے لکشمی چوک میں ریلی کےدوران اپنی گاڑی پرشیر کی نمائش کی جو قانون کے تحت جرم ہے۔
پولیس کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ لوگوں کے ہجوم میں زندہ شیر لانے پر ملزم امداد سمیت 5 افراد پر 80ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News