وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سی ڈی اے کو مارگلہ روڈ پر قائم تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گرین بیلٹ پر جس کسی نے تجاوزات قائم کی ہیں، چیئرمین سی ڈی اے ایک ہفتے میں ٹائم لائن لے کر کلیئر کرائیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ کا ہر فیصلہ اجتماعی حیثیت میں ہوتا ہے، کوئی لابی کسی وزیر کے ذریعے دباؤ ڈالے یہ قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی وزیر کو کوئی لابی تنگ کرے تو وہ کابینہ کو یا مجھے الگ سے بتائے۔ ہم فیصلے کسی لابی کے دباؤمیں نہیں، شفاف اور میرٹ پر کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
