مریم نواز آج سے گلی گلی مہم شروع کرینگی
اسلام آباد،لاہور جلسہ کامیاب بنانے کا مشن شروع، ن لیگ کی نائب...
مسلم لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ 8 دسمبر کو آر یا پار ہوگا پی ڈی ایم بڑے فیصلے کرنے جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ 8 تاریخ کو آر یا پار ہوگا پی ڈی ایم بڑے فیصلے کرنے جارہی ہے، عوام یہ جنگ جیت چکے ہیں، 13 دسمبرکو لاہور کامیابی کا اعلان کرنا باقی ہے، یہ حکومت گھرجائے گی تو پاکستان چلے گا، مہنگائی اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔
انھوں نے کہاکہ ایک منتخب وزیراعظم کو زائد المعیاز اقامے کی بنیاد پر نااہل کیا گیا اور ووٹ چوری کر کے نالائق حکومت کو ہمارے سروں پر مسلط کردیا گیا۔
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ آج نہ پاکستان چل رہا ہے اور نہ کوئی حکومت چل رہی ہے، کہا جاتا تھا کہ سبز پاسپورٹ کی عزت کراؤں گا اور آج پوری دنیا نے پاکستان کی فلائٹس پر پابندی لگا دی ہے، آج ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ روز صبح خبر ملتی ہے کہ ملک میں منہگائی بڑھ گئی، جب روٹی 30 روپےکی ہوگئی ہوتو عوام کیسے گزاراکریں گے، 25 ہزار آمدنی والوں کو بجلی اور گیس کا 50 ہزار بل آرہا ہے، وزیراعظم کا کچن چلانے والے دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ایل این جی دیرسےمنگوائی گئی، ایل این جی تاخیر سےمنگوانے کی وجہ سے عوام کا 122 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا بلین ٹری منصوبے کے درخت کہاں لگے؟ جعلی حکومت نے ملک بھرمیں ایک اسپتال نہیں بنایا، خیبرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے7 مریض دم توڑ گئے، بتایا جائے کہاں ہے وہ وزیراعظم جو سائیکل پر جاتا تھا، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے لیکن وزیراعظم ایماندار ہے، بڑے بڑے دعوے کرنے والے کہاں گئے، جعلی ڈرپوک وزیراعظم عوام کے درمیان دو منٹ نکل کر دکھائے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News