Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمن نے اتحاد کی سربراہی چھوڑنے کی دھمکی دیدی

Now Reading:

مولانا فضل الرحمن نے اتحاد کی سربراہی چھوڑنے کی دھمکی دیدی

پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اتحاد کی سربراہی چھوڑنے کی دھمکی دیدی۔

ذرائع کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، مولانا فضل الرحمن نے سا بق صدر آصف زرداری اورسابق وزیراعظم  نواز شریف کواپنے خدشات سے آگاہ کردیا۔

مولانا نے شکوہ کیا ہے کہ اگر بلاول اور مریم نے خود فیصلے کرنے ہیں تو انہیں سربراہی کیوں دی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ بلاول اور مریم اتحاد کے فیصلے تنہا کررہے ہیں دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کے بھی خدشات ہیں۔

 پی ڈی ایم سربراہ نے یہ بھی شکوہ کیا کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان، پی ڈی ایم کو اعتماد میں لیے بغیر کیا گیا ، سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان میڈیا میں کیا گیا۔

Advertisement

مولانافضل الرحمن کا موقف ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنے فیصلے پی ڈی ایم پر مسلط کر رہے ہیں ، طے ہوا تھا کہ ہر فیصلہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی مشاورت سے ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف اورآصف زرداری سے گلہ کیاکہ چھوٹی جماعتوں کو خدشات ہیں کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ انہیں استعمال کر رہی ہیں۔

دوسری جانب آصف زرداری اور نواز شریف کی مولانا فضل الرحمن سے گفتگوہوئی اور انھوں نے کہاکہ اتحاد برقرار رہنا چاہیے۔

دونوں قائدین نے پی ڈی ایم کے سربراہ سے کہاکہ آپ کی شخصیت ہی ان حالات میں پی ڈی ایم کو آگے لیکر چل سکتی ہے ، آئندہ آپکو شکایت نہیں ملے گی، ہر فیصلہ مشاورت سے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈاپور کا بطور وزیر اعلیٰ مستعفی ہونے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر