مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج جاتی امرا میں طلب کرلیا گیا ۔
ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق جاتی امرا میں طلب کیے جانیوالے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے ممبران کے علاوہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔
پارلیمانی بورڈ ضمنی الیکشن کے امیدواروں کے نام فائنل کر کے حتمی فہرست پارٹی قائد میاں نواز شریف کو لندن بھجوائے گا۔
پارٹی قائد کی مشاورت کے بعد ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اجلاس میں پارلیمانی بورڈ نے خالی نشستوں پر ہونیوالے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو بھی طلب کر رکھا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
