
حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اہم ترین سربراہی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت 4 فروری کو ہو گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹ انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں وزیر اعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر بھی مشاورت ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 5 فروری کے لیاقت باغ کے جلسے سے متعلق حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News