 
                                                                              وزیر اعظم عمران خان نے نیب کی 12 سالہ کارکردگی کا موزانہ پیش کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے نیب کی اپنے دور حکومت اور گذشتہ حکومتوں کے ادوار کی 12 سالہ کارکردگی کا موزانہ پیش کردیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نیب نے 2008 سے 2018 کے درمیان صرف 104 ارب روپے ریکور کیے جبکہ 2019 اور 2020 میں 389 ارب روپے ریکور کیے ۔
These were 10 yrs of dark ages under corrupt rulers. Again, Anti Corruption in Punjab recovered Rs.206 bn in 27 months in comparison to only Rs.3 bn in the past 10 yrs under corrupt rulers. These are clear indications of accountability working when institutions are independent.
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 4, 2021
عمران خان نے کہا کہ جب ریاستی اداروں کو سیاسی مداخلت کے بغیر آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت دی جاتی ہے تو قوم کو فائدہ ہوتا ہے۔ایک بار پھر پنجاب میں اینٹی کرپشن نے 27 ماہ میں 206 بلین روپے کی وصولی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوان حکمرانوں کے ماتحت گذشتہ 10 سالوں میں صرف 3 ارب روپے کی وصولی کی گئی۔ یہ واضح اشارہ ہے کہ احتساب تب ہوتا ہے جب ادارے آزادانہ کام کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا ہ یہ 10 سال بدعنوان حکمرانوں کا سیاہ دور تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 