Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوشش ہے سینیٹ انتخابات اوپن ووٹنگ سے ہوجائیں، وزیر اعظم

Now Reading:

کوشش ہے سینیٹ انتخابات اوپن ووٹنگ سے ہوجائیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری  کوشش ہے سینیٹ انتخابات اوپن ووٹنگ سے ہوجائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اہم اجلاس  ہوا۔

اجلاس میں سینیٹ انتخابات، فارن فنڈنگ کیس، سانحہ مچھ اور براڈشیٹ کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔  اپوزیشن کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے معاملے پر بھی حکمت عملی طے کی گئی۔

سید ذولفقار عباس بخاری نے سانحہ مچھ اور لواحقین سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  سانحہ مچھ انتہائی افسوسناک ہے، مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ سانحہ مچھ کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ایسے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم  نے سینیٹ انتخابات سے متعلق حکمت عملی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ  سینیٹ انتخابات میں بھی ہم کامیابی حاصل کریں گے۔

وزیراعظم  نے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  فارن فنڈنگ کیس میں اپوزیشن کے پراپیگنڈہ کو کاؤنٹر کریں۔

عمران خان نے کہا کہ  الیکشن کمیشن میں ہمارے جواب اور اپوزیشن کے کیسز سے متعلق حقائق بتائے جائیں۔

اجلاس میں براڈشیٹ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  براڈشیٹ کے دعوے کو عوام میں اجاگر کریں۔نوازشریف نے براڈشیٹ کو بھی خریدنے کی کوشش کی۔

عمران خان نے ٹاک شوز میں حکومتی حکمت عملی سے آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  عوام کو ان کے پراپیگنڈے سے متعلق آگاہ کریں۔

Advertisement

اجلاس میں سینیٹ انتخابات اوپن ووٹنگ سے کروانے سے متعلق  بھی گفتگو  ہوئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کوشش ہے انتخابات اوپن ووٹنگ سے ہوجائیں۔   ہم چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات میں خریدوفروخت بند ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر