
5 فروری ، یوم یکجہتی کشمیر کے روز وزیراعظم عمران خان کوٹلی آزادکشمیر کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سیف اللہ نیازی اور بیرسٹر سلطان محمود نے ملاقات کی۔
سیف اللہ خان نیازی نے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کی انتخابی مہم اور حکمت عملی پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔
وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں دوسری جماعتوں سے باصول اور با کردار لوگوں کی پارٹی میں شمولیت کی ہدایت کردی۔
عمران خان نے کہا کہ انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک واضح حکمت عملی تیار کریں، چاہتے ہیں مقبوضہ کشمیرمیں ایک اچھا پیغام دیاجاسکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان یوم یکجہتی کشمیر کے روز آزادکشمیر کا دورہ کریں گے۔وہ کوٹلی لائن آف کنٹرول بھی جائیں گے۔
وزیراعظم کوٹلی میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔
آزاد کشمیر کے لیے ہاؤسنگ پروگرام کے سنگ بنیاد کی تقریب عنقریب وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوگی۔
بیرسٹر سلطان محمود نے پورے آزاد کشمیر کے لوگوں کو قومی ہیلتھ کارڈ کا تحفہ دینے پر وزیر اعظم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویلفئیر ریاست کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News