
وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دیدی ہے جس کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں 17نکاتی ایجنڈے سمیت ملکی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال سمیت براڈ شیٹ کیس میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے ایف 9 پارک کو گروی رکھ کر قرض لینے کی سمری مسترد کردی۔
کابینہ میں فیصلہ کیا گیاکہ قرض کے لیے قومی املاک گروی نہیں رکھی جائیں گی۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نےبراڈ شیٹ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کی منظوری دے دی۔
انکوائری کمیشن کی سربراہی جسٹس عظمت سعید شیخ ہی کریں گے ، انکوائری کمیشن براڈ شیٹ کے معاملے کی جامع تحقیقات کرےگا۔
ذرائع کے مطابق کمیشن اہم لوگوں کے وہ کیس بھی کھولے گا، جنھیں مصلحتاً بند کردیا گیا تھا، راؤسکندر اقبال ، آفتاب احمدشیر پاؤ جیسے بڑے ناموں کے کیس پھر کھولے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایف نائن پارک کی جگہ اسلام آباد کلب کو شامل کرنے کی تجویزدی گئی، وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کو سمری تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
اس کے ساتھ ساتھ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہاکہ براڈ شیٹ کے معاملے میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، یہ معاملہ بہت حساس ہے، اس کی مکمل انکوائری ہوگی۔
کابینہ کو بریفنگ میں بتا یا گیا کہ عالمی وبا کورونا کے باوجود ملکی ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا، شرح نمو بہتری کی طرف جارہی ہے، نفٹ میں لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ کی توسیع کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے اور کنٹونمنٹ بورڈکےبلدیاتی انتخابات کی تاریخ ، شیڈول بھی زیر بحث آیا جبکہ کابینہ کواقتصادی اور معاشی اعشاریوں پربھی بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News