Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرا مشن پاکستان سمیت ساری دنیا میں مسلمانوں کومتحد کرنا ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

میرا مشن پاکستان سمیت ساری دنیا میں مسلمانوں کومتحد کرنا ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا مشن پاکستان سمیت ساری دنیا میں مسلمانوں کومتحد کرنا ہے۔

کوئٹہ میں سانحہ مچھ کے شہداء ہزارہ برادری کے   لواحقین سے ملاقات کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ   ہم نےشہدا کےلواحقین سےجووعدےکیے ہیں وہ پورےکریں گے ۔

عمران خان نے کہا کہ   ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ بڑے سانحے پیش آئے ہیں،   میں ہزارہ برادری کےپاس پہلےبھی آچکا ہوں۔ جب دہشتگردی زیادہ تھی اور لوگ آنے سے گھبراتے تھے میں اس وقت بھی آیاہوں۔

انہوں نے کہا کہ 35  سے 40 لوگ دہشت  گردی کررہے ہیں،دشمن پورےملک میں انتشارپھیلاناچاہتےہیں۔ ہم متاثرین کواکیلا نہیں چھوڑیں گے۔سیکیورٹی فورسزکا ایک سیل بن رہا ہے،ہزارہ کمیونٹی کوتحفظ فراہم کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ   وزیرداخلہ کواس لیےبھیجاکہ شہدا ءکےلواحقین کواعتماددیں ۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ  ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے آگاہ کیا کہ بھارت پاکستان میں فرقہ ورانہ انتشارپھیلانا چاہتا ہے۔ ایجنسیوں نے دہشت گردوں کی تین سے چارکارروائیاں ناکام بنائی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ شیعہ سنی فساد پھیلانے کی کوشش کون کررہا ہے۔ فتنہ پھیلانے والوں کے پیچھے جائیں گے،قوم کواکٹھا کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں میں تقسیم پیداکی جارہی ہے۔  میرا مشن پاکستان سمیت ساری دنیا میں مسلمانوں کومتحد کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ  میں نے ایران اورسعودی عرب کے تعلقات کوبہتربنانے کی بڑی کوشش کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  جب  میں نے ایک فرقہ پرست تنظیم کا نام لےکرتنقید کی تھی تومجھے دھمکیاں دی گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر