Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس ، ملزمان ڈی این اے سیمپل دینے سے گریزاں

Now Reading:

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس ، ملزمان ڈی این اے سیمپل دینے سے گریزاں
ماہا

 کراچی کے علاقے ڈیفنس کی رہائشی ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس کے تین ملزمان ڈی این اے سیمپل دینے سے گریزاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت تفتیشی افسرنےرپورٹ پیش کردی جس کے مطابق 3 ملزمان ڈی این اےسیمپل دینےسےگریزاں ہیں تاہم کیس کی تفتیش مکمل نہ ہوسکی، جس کے بعدحتمی چالان جمع کرانے کے لیے مہلت دوبارہ طلب کرلی گئی۔

عدالت نے تفتیشی افسرکی استدعا منظور کرلی اور حتمی چالان پیش کرنے کی مہلت دے دی۔

Advertisement

 

عدالت نے تفتیشی افسر سے 5 روز میں حتمی چالان طلب کرلیا۔

تفتیشی افسر نے اپنے بیان میں کہا کہ کیس میں تین ملزمان کا تاحال ڈی این اے نہ ہو سکا، ملزمان کو پیش ہونے کے لیے نوٹس بھی بھیجے ہیں۔

تفتیشی افسرنے اپنے بیان میں کہا کہ مرکزی ملزمان وقاص اور جنید کو چار بار نوٹس بھیجا ہے جبکہ ملزم ناصر صدیقی کو ایک بار نوٹس بھیج کر طلب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، تفتیشی افسرنے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کا ڈی این اے کرانے کے بعد حتمی چالان پیش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر