Advertisement
Advertisement
Advertisement

معیاری تعمیرات سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، وزیر اعظم

Now Reading:

معیاری تعمیرات سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، وزیر اعظم
معاشی صورتحال

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں  معیاری تعمیرات سے  معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ڈاکٹر شہباز گل، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

 مخدوم ہاشم جواں بخت،  ڈاکٹر سلمان شاہ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سینئر افسران  نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے،  سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ اور والٹن ائیر پورٹ کی منتقلی کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

پنجاب کے چھوٹے شہروں کے اطراف میں عوام کو سستی رہائش کی فراہمی کے منصوبے کے حوالے سے پیشرفت کا  بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ  راوی سٹی کے منصوبے میں کنسلٹنٹس سے مذاکرات اور ڈیزائن کے حوالے سے امور آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔

اجلاس کو ویسٹ واٹر پلانٹ کے حوالے سے پیش رفت پر  بھی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرمایہ کاروں کی کانفرنس کے جلد انعقاد کے حوالے سے اقدامات  لیے جا رہے ہیں۔

اجلاس کے شرکاء کو  منصوبے میں اراضی کے حصول میں ہونے والی پیش رفت پر پر بھی آگاہ کیا گیا اور  سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے اور والٹن ائیر پورٹ کی منتقلی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ  اس منصوبے کی کمرشل، ریٹیل اور رہائشی زوننگ بین الاقوامی اعلیٰ معیار کے تحت  کی جا رہی ہے۔  تعمیرات کے حوالے سے ایک نئے تصور کے تحت اس منصوبے کو مکمل کیا جائے گا ۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ  لاہور کے عوام کے لیے یہ منصوبہ سماجی اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہم ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے عرصہ دراز سے غیر استعمال شدہ زمین پر معیاری تعمیرات سے  معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔

کم آمدنی والے طبقے کو کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ  کم لاگت 3 سے 5 مرلہ گھروں کے یہ منصوبے ابتدا میں صوبہ کے  25 سے 27 اضلاع کے اطراف میں  ہوں گے،   بعد ازاں ان کا دائرہ کار 87 مختلف لوکیشنز  تک بتدریج بڑھایا جائے گا ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ   حکومت پنجاب زمین فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ابتدائی مرحلے میں سرمایہ فراہم کرے گی۔اگلے مرحلے میں مارٹگیج فنانسنگ کے تحت سبسڈی فراہم کی جائے گی ۔

وزیراعظم نے اس منصوبے کی افادیت کے پیش نظر ٹائم لائنز متعین کرنے اورجلد آغاز کی ہدایت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر