Advertisement
Advertisement
Advertisement

حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی و اصولی حق ہے، وزیراعلی سندھ

Now Reading:

حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی و اصولی حق ہے، وزیراعلی سندھ
مجھے شہر صاف ستھرا اور عوام کی گزرگاہوں پر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ منظور نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

مجھے شہر صاف ستھرا اور عوام کی گزرگاہوں پر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ منظور نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی و اصولی حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت سے متعلق جاری اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کوئی بھی حربہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں کرسکتا، حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی و اصولی حق ہے، ہم کشمیری کے ساتھ انکے حق کے حصول میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کا حق تسلیم کیا، کشمیریوں کے سیاسی مستقبل کیلئے اقوام متحدہ نے رائے شماری کا وعدہ کیا، بھارت مختلف ہتھکنڈوں سے اس قراداد پر عمل کرانے سے انکاری ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کے دن کشمیری ہرسال کی طرح اپنا حق خود ارادیت مناتے ہیں، کوئی حربہ کشمیریوں کو بنیادی حق سے محروم نہیں کرسکتا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کے پامالیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دیا جائے جوکہ انکا حق ہے۔

واضح رہےکہ دنیا بھر میں بھارتی درندگی اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف کشمیری آج حق خودارادیت منارہے ہیں۔

بہتر سال پہلے پانچ جنوری انیس سو انچاس میں اقوام متحدہ میں کشمیریوں کو حق خوداردیت دینے کے لیے قرارداد پیش کی گئی تھی، بھارت نے اقوام متحدہ کی قرادادوں کو پامال کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم رکھا ہے، جس سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک تیز سے تیز تر ہوتی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں سخت کرفیو اور خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے نے بھی مظلوموں کی ہمت کمزور نہ ہونے دی، آزادی کا جذبہ لیے کشمیری آج ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جدید تاریخ کے انتہائی ظالمانہ، غیر انسانی اور غیرقانونی قبضے سے آزادی کی جدوجہد میں پاکستان اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

کشمیری عوام کا یوم خودارادیت منانے کا مقصد بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر