
بلاول بھٹو آج ایک روزہ دورے پر سکھر پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو لیبر کالونی میں تعمیر ہونے والے ایک ہزار سے زائد فلیٹس محنت کشوں میں تقسیم کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
سکھرکے دورے کے دوران چئیرمین پیپلزپارٹی شام 4 بجے سول اسپتال کا دورہ کریں گے اور چلڈرن ایمرجنسی سیٹلائٹ سنٹر کا افتتاح بھی کریں گے۔
چلڈرن ایمرجنسی سیٹلائٹ سنٹر کے افتتاح کے بعد بلاول بھٹو عمر کوٹ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News