
کراچی میں گداگری کے مکروہ کاروبار سے منسلک مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا پلان ترتیب دیدیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس میں شہر میں گداگری کے خاتمے کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سیکریڑی سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمینٹ سندھ روشن شیخ اور ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی ڈاکٹر عظیم نے بھی شرکت کی۔
کراچی میں گداگروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اسکے سدباب کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
کراچی میں غیر مقامی افراد سمیت غیر ملکی افغان، برمی اور بنگالی مہاجرین کی بڑی تعداد گداگری میں ملوث ہیں۔
ایسے افراد شہر میں اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کے کاروبار میں بھی بڑی حد تک ملوث ہیں۔
اجلاس میں گداگروں کے خاندان میں شامل چھوٹے بچوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کی مدد سے بچوں کے اغواء اور گداگری کے کاروبار سے منسلک کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔
کراچی میں سوشلویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے زیر سرپرستی ضلع کورنگی اور ملیر میں بچوں کیلئے فیسیلٹی سینٹرز/شیلٹر ہومز موجود ہیں جہاں گداگر بچوں کو رہائش اور خوراک کی مکمل سہولیات فراہم کی جائیگی۔
اجلاس میں ضلع ساوتھ کی اینٹی بیگری یونٹ کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
اجلاس میں کراچی کو نو بیگر زون بنانے کیلئے پہلے مرحلے میں پائلٹ پروجیکٹ کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں کراچی پولیس کے اینٹی بیگری یونٹ کی استعداد کو بڑھایا جا رہا ہے۔
گداگری کا شکار بچوں کو کورنگی اور ملیر کے فیسیلٹی سینٹرز/شیلٹر ہومز میں رکھا جائیگا۔
کراچی کو بیگر فری زون بنانے کیلئے مرحلہ وار شہر کے تمام اضلاع کو گداگروں سے پاک کیا جائیگا۔
گداگری ایک لعنت ہے اور شہر کو اس لعنت سے پاک کرنے کیلئے کراچی پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
اجلاس میں ایس ایس پی اینٹی وائلینٹ کرائم سیل اور ایس پی ٹریفک ساوتھ نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News