Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی رمضان المبارک سے قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت

Now Reading:

وزیر اعظم کی رمضان المبارک سے قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت

وزیر اعظم  عمران خان نے رمضان المبارک سے قبل اشیائے ضرور یہ کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ  کی دستیابی اور قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں  مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، سینیٹر شبلی فراز، سید علی حیدر زیدی ، سید فخر امام، علی امین گنڈا پور،  ڈاکٹر عشرت حسین،  محمد عثمان ڈار، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

عبدالعلیم خان، ڈاکٹر سلمان شاہ، صوبائی چیف سیکرٹریز  نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں  بنیادی اشیائے ضروریہ خصوصاً گندم اور چینی کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ  گذشتہ سات ہفتوں میں پیاز، ٹماٹر اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ آئندہ کچھ ہفتوں میں ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں بھی کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

اجلاس کو گندم کی ریلیز کے حوالے سے اقدامات پر بھی آگاہ کیا گیا۔  شرکاء کو چینی کی درآمد کے حوالے سے ای سی سی کے فیصلے پر  بھی بریفنگ دی گئی اور   چینی کی قیمت میں کمی پر اثر ات  سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم  نے رمضان المبارک میں عوام کو اشیائے خوردونوش کی بلا تعطل اور کم نرخوں  پر دستیابی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  رمضان المبارک کے حوالے سے تیاری اور بروقت اقدامات اٹھائے جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ  رمضان المبارک کی آمد سے پہلے عام آدمی کو اشیائے ضرور یہ کی دستیابی اور قیمتوں میں کمی کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس کو آئندہ سال گندم کی پیداوار کی فورکاسٹ اور ضرورت کے مطابق درآمد کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ  حکومت کے گندم کی درآمد کے فیصلے کی بدولت مارکیٹ میں استحکام آیا ہے۔

 اجلاس میں اشیائے ضرور یہ ، خصوصا گندم اور چینی  کی قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے پیداوار میں اضافے پر توجہ مرکوز رکھنے اور  صوبوں کو پیداوار میں اضافے کی غرض سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Advertisement

وزیراعظم نے ملکی آبادی کے پیش نظر پیداوار میں اضافے کے حوالے سے ایک جامع اور موثر پلان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی کے روڈمیپ پر عملدرآمد کے ذریعے ملک خوراک کی ضروریات میں خود کفیل ہو سکے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ درآمدات پر آنے والے اخراجات میں کمی لا ئی جائے۔

وزیراعظم  نے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضرور یہ کی بلا تعطل دستیابی کو یقینی بنانے اور  رمضان المبارک تک قیمتوں کے حوالے سےمانیٹرنگ پر مسلسل آگاہ رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر