
کراچی میں پولیس موبائل کے پروٹوکول میں لینڈ کروزر جی ایچ زیرو زیرو سیون زیرو میں کتے کی سیر ہاٹ ایشو بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورنر ہاؤس کی گاڑی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ گاڑی میں ایک کتا بیٹھا تھا اور اس کے ساتھ پروٹوکول موجود تھا ۔
تاہم اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
انہوں نے اہنے بیان میں کہا ہے کہ گورنرہاؤس کی گاڑی کی ایک ویڈیووائرل ہوئی، گورنرہاؤس کی گاڑی کے حوالے سے ویڈیو جھوٹ پرمبنی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنرہاؤس کی گاڑی میں کتےکوگھمایاجارہاہے، اصل میں گاڑی میں میری بیٹی اوراہلیہ موجودتھیں، جس کو پروٹوکول کہا جارہا ہے وہ میری فیملی کی سیکیورٹی تھی۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جوصاحب ویڈیوبنارہےتھےاس کی حکومت بےانتہاالزامات کی زدمیں ہے، ویڈیو جاری کرکےانتہائی غیرسنجیدہ حرکت کی گئی، فیملی کی گاڑی کی ویڈیو بناکر انتہائی بری حرکت کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News