Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر

Now Reading:

بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر

ملک بھرمیں گذشتہ رات ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن نے ملک میں نظام زندگی کو بری طرح متاثر کردیا ہے۔

پاکستان میں پاور بریک ڈاؤن کو 12 سے زائد گھنٹے ہوگئے ہیں اور بجلی کی فراہمی تاحال مکمل بحال نہیں ہوسکی۔

بجلی کی عدم فراہمی سے موبائل فون نیٹ ورک بھی متاثر ہیں اور بڑے شہروں میں پانی کی سپلائی بھی معطل ہے۔

لاہور میں بجلی کی بندش سے اورنج لائن ٹرین کا آپریشن بھی متاثر ہوا اور کچھ دیر کیلئے معطل کرنا پڑا۔ 

پنجاب کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کے مسائل بھی پیدا ہوئے ہیں۔

Advertisement

بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے کراچی میں پانی بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

کراچی کو پانی کی ضروریات فراہم کرنے والی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال نہ ہوسکی ہے، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کےتمام انیس پمپ بند پڑے ہیں، جس کے باعث کراچی کو تین کروڑ گیلن سے زائدپانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں بجلی کی طویل بندش سے کئی اخبار آج شائع نہیں ہوسکےجبکہ کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں مرحلہ واربجلی بحالی کا کام جاری ہے، جیكب لائن، گارڈن ایسٹ ، ڈیفنس، نارتھ کراچی، شارع فیصل، سوسائٹی، شاہ فیصل ،بلوچ کالونی کے کچھ مقامات پربجلی بحال کردی گئی ہے۔

وزیرتوانائی عمرایوب کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی کی ترسیل بحال ہوگئی ہے اور سسٹم کو واپس آن لائن آنے میں مزید کچھ گھنٹے لگیں گے۔

مزید پڑھیں

پورے ملک میں پاور بریک ڈاؤن کیسے ہوا؟ وزیرِ توانائی نے تفصیلات بتا دی

وفاقی وزیرِ توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک گیر بجلی...

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر