
ترک وزیر خارجہ میولت چاؤش اوغلو وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ 20 رکنی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد میں وزارت تعلیم اور تجارت سمیت دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام شامل ہیں، ترک وفد میں ڈراما سیریل دیریلش ارطغرل کے اداکار بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈراما سیریل ارطغرل غازی کے پروڈیوسر اوزکان ایما بھی وفد کاحصہ ہیں، یہ اداکار پاکستان دورے کے دوران مختلف سرگرمیوں کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہےکہ ترکی کے وزیرخارجہ میولت چاؤش اوغلو دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے۔
وزیرخارجہ میولت چاؤش اوغلو کا دورہ 12 سے14جنوری تک ہوگا۔
پاکستان اور ترکی دونوں ممالک کےوزرائےخارجہ میں باہمی تعلقات،خطےکی صورتحال پربات ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا اس بارے میں کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین برادرانہ تعلقات مشترکہ عقیدے ، ثقافت اور تاریخ میں بہت گہرے ہیں ترکی جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا ایک اہم رکن ہے اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مستقل حمایت کرتا رہا ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترک وزیر خارجہ کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ ڈھائی سال میں ترک وزیر خارجہ کا یہ تیسرا دورہ پاکستان ہے، جو اس بات کو ثبوت ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ دیرینہ تاریخی، ثقافتی تعلقات باہمی اعتماد اور وقار پر قائم ہیں۔
یاد رہےکہ گزشتہ ڈھائی سال سےترک وزیرخارجہ کایہ تیسرادورہ پاکستان ہوگا۔
اس سے قبل ترک وزیر خارجہ کو گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم وہ ارا باخ تنازعات کے باعث ملتوی ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News