ترک وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شریک تھے۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال، پاکستان اور ترکی کے مابین تجارت کا حجم بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگوکی گئی۔
ترکش وزیر خارجہ نے ترک صدر کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل تر ک وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور صدر مملکت عارف علوی سے بھی وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
