Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام اب فیصلہ لینے آ رہے ہیں، آپ نے بس گھر آنا نہیں ہے

Now Reading:

عوام اب فیصلہ لینے آ رہے ہیں، آپ نے بس گھر آنا نہیں ہے
مریم اورنگزیب

مسلم لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ لکھنا شروع کر دے، عوام فیصلہ لینے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ڈی ایم کے الیکشن کیشن کے باہر احتجاج پر بیان دیتے ہوئے کہاکہ تمام ریلیاں الیکشن کمیشن جانے کے لئے کشمیر چوک پر دوپہر ایک بجے جمع ہوں گی۔

انھوں نے کہاکہ عوام اور کارکنان سے اپیل ہے کہ وہ اس احتجاج کا حصہ بننے کےلئے الیکشن کمیشن پہنچنا شروع کر دیں۔

مر یم اورنگزیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ لکھنا شروع کر دے، عوام فیصلہ لینے آرہے ہیں، چوری پکڑی گئی ہے اور چور نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

مسلم لیگی رہنمانے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم عمران صاحب اعتراف جرم کر چکے ہیں، الیکشن کمیشن ضابطے کی کارروائی مکمل کرے۔

Advertisement

عمران صاحب فارن فنڈنگ کے ذریعے پاکستان اور اس کے عوام کے خلاف سازش کا یوم حساب آ چکا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے مزید کہاکہ عمران صاحب تلاشی میں آپ رنگے ہاتھوں پکڑے جاچکے ہیں، اسی لئے عوام اب فیصلہ لینے آ رہے ہیں، آپ نے بس گھر آنا نہیں ہے۔

انھوں نے مزید کہاکہ مظاہرین کی مکمل مانیڑنگ کی جائے گی۔

فارن فنڈنگ کا معاملہ،  پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج

واضح رہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج الیکشن کمیشن کے باہر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، حکومت نے ریڈ زون میں داخلے کی اجازت دے دی، احتجاج پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں پیش رفت کے لیے کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی مرکزی صدرمریم نواز احتجاج میں شریک ہوں گے۔

Advertisement

 بلاول بھٹو الیکشن کمیشن احتجاج میں کیوں نہیں آ رہے؟

مولانا فضل الرحمان سے صحافی نے سوال کیا تو مولانا نے جواب دیا کہ کسی کو احتجاج میں آنے کا پابند نہیں کیا گیا۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو تنبیہ کی کہ شوق سے آئیں لیکن بچے ساتھ نہ لائیں، مدرسے کے طلبہ احتجاج میں نظر آئے تو کارروائی ہوگی، احتجاج کے لیے فری ہینڈ دیں گے، کوئی رکاوٹ نظر نہیں آئے گی لیکن حفاظتی انتظامات پورے کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر