Advertisement
Advertisement
Advertisement

پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے وزراء مستعفی ہو جائیں، وزیر اعظم

Now Reading:

پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے وزراء مستعفی ہو جائیں، وزیر اعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے متنبہ کیا ہے کہ   پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے وزرا ءمستعفی ہو جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اجلاس میں اداروں میں اصلاحات سے متعلق مشیر عشرت حسین  نے کابینہ کو بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مشیرعشرت حسین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ دو سال گزر جانے کے باوجود اداروں اور گورننس  میں اصلاحات نہ آسکیں۔

گورننس میں اصلاحات کے معاملے پر کابینہ ارکان بھی بول پڑے۔

Advertisement

وفاقی وزیر فواد چوہدری ،شیریں مزاری اور مراد سعید سمیت دیگر وزرا ءنے وزیراعظم سےسوال کیا کہ ڈھائی سال پہلے انہیں اصلاحات کے لیے اہداف سونپے گئے تھے،اس مدت میں اصلاحات کے لیے کیا کچھ کیا گیا ہے، کیا ان کا احتساب ہوگا۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ  تمام وزرا ءکو اپنی کارکردگی بہتر بنانی ہوگی۔ وزیراعظم  نے وزیرقانون کو ہدایت کی کہ  عدلیہ میں اصلاحات کے لیے آپ کی وزارت نے اب تک کیا کچھ کیا ہے، رپورٹ پیش کی جائے۔

عشرت حسین  نے بریفنگ میں بتایا کہ  اس وقت تک 100 وفاقی ادارے ختم کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے  عشرت حسین اور شفقت محمود کو ٹودی پوائنٹ نکات بتانے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ  اتنے بڑے بڑے فائلوں کے پلندے لے کر آتےہیں اس کا کیا فائدہ ، عوام کو سمجھانے کے لیے مختصر اور جامع رپورٹ دیں۔

عمران خان نے کہا کہ  آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے کرپشن سے متعلق رپورٹ مانگی گئی،   پتا چلا کہ اس ادارے پر 200 ارب روپے کرپشن کا الزام ہے۔

وزیراعظم نے اے جی پی آر میں نئے ڈیجیٹل سسٹم لانے  کے لیے حفیظ شیخ اور فواد چوہدری کو ٹاسک سونپ دیا۔

Advertisement

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم  نے وزراء کو کھلا پیغام دیتے  ہوئے کہا کہ  پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے وزراء مستعفی ہو جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  وزراءحکومتی فیصلوں کو اونر شپ دیں۔ فیصلوں کی مخالفت کرنی ہے تو بے شک مستعفی ہو جائیں۔ اگر یہی روش برقرار رکھی تو خود فیصلہ کروں گا کہ کابینہ میں رکھنا ہے یا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر