
سندھ حکومت نے ڈینیئل پرل قتل کیس میں نظر ثانی درخواست دائرکردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں ڈینیئل پرل قتل کیس میں نظر ثانی درخواست دائرکردی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے درخواست ملزمان کی رہائی کے خلاف دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ڈینیئل پرل قتل کے حقائق کا دوبارہ جائزہ لے اور ملزمان کی رہائی سے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے ملزمان کی رہائی کا حکم کالعدم قرار دیا جائے ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے میں احمد عمر شیخ سمیت چاروں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News