Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کی تحریک کو سست سمجھنے والے ناکام ہونگے ، مریم نواز

Now Reading:

پی ڈی ایم کی تحریک کو سست سمجھنے والے ناکام ہونگے ، مریم نواز
مریم نواز

مسلم لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو سست سمجھنے والے ناکام ہونگے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے صحافی سے پوچھا کہ کیا آپ کو حکومت تیز ہوتی نظر آرہی ہے ؟

انھوں نے بتا یا کہ میں آج خصوصی طور پر مولانا فضل الرحمن کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کررہی ہوں۔

صحافی نے  سوال کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو آج بھی نہیں آپ کیا کہیں گی ۔

مریم نواز نے جواب دیا کہ بلاول اسٹرینگ کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں اس لیے وہ نہیں آئے۔

Advertisement

صحافی نے پھر پوچھا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کی آپ بھی ممبر نہیں ہیں ۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر نے کہاکہ مجھے آج خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

واضح رہےکہ اجلاس میں کل الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

 پی ڈی ایم نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، احتجاج میں پیپلز پارٹی کا وفد شرکت کرے گا۔

دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے نمٹنے کیلئے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

Advertisement

اجلاس میں پی ڈی ایم احتجاج کےحوالے سے ضروری حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور اہم تجاویز زیرغور آئیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کیلئے ایک ہزار اہلکارتعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اجلاس میں کمشنراسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد سمیت قانون نافذکرنیوالےاداروں کے نمائندے شرکت کریں گے جبکہ پنجاب اور کے پی آئی جی پولیس بھی ویڈیولنک کے زریعے شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ ریڈ زون کنٹینرزفری رہے گا ،اپوزیشن کو اسٹیج نہیں بنانے دیا جائے گا اور نہ اپوزیشن کو ٹینٹ، لاوڈ اسپیکر کی اجازت ہوگی۔

اجلاس میں ریڈ زون ٹریفک کے لیے متبادل روٹ بھی زیر غور آئے گا۔

 ایس ایس پی آپریشن مصطفی تنویرسیکیورٹی کے انچارج ہوں گے ، انتظامیہ پی ڈی ایم سےاحتجاج کا وقت اور شیڈول طے کرے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر