ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں 70 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی جس کے لیے صوبے بھر میں 28 ہزار پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
بلوچستان کے تمام 33 اضلاع میں5 روزہ انسداد پولیومہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جہاں 5 سال تک کی عمر کے 24 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ تمام ترحکومتی اقدامات کے باوجود ملک میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔
گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں وزارت صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 14 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق سندھ اور خیبرپختونخوا میں 22، 22 کیسز سامنے آئے جبکہ پنجاب میں 14 بچوں کو پولیو نے متاثر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
