 
                                                                              وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی تحریک کے معاملے پر مشاورت کے لیے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، پی ڈی ایم کی تحریک کا جائزہ لیا جائے گا اور پی ڈی ایم کی جانب سے اداروں پر تنقید پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔
وزیراعظم پارٹی رہنماؤں کو حکومتی حکمت عملی سے آگاہ کریں گےاور انہیں اہم ہدایات بھی دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 