خطرے کی گھنٹی بج گئی ، کورونا کی نئی قسم لاہور پہنچ گئی
عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم برطانیہ کے بعد اب دنیا...
                                                                              قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کرکے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی، دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔
وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے، چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی محققین نے بھی کورونا کی نئی قسم سے بچاؤکے لیےسر جوڑ لیے ہیں، کورونا کی نئی قسم ہر تحقیق کی ذمہ داری محققین کو سونپ دی گئی ہے۔
وزیرصحت پنجاب نے مزید کہا کہ ہمارے ریسرچرز اس نئی قسم پر تحقیق کر رہے ہیں، ابھی تک کی معلومات کے مطابق یہی کہہ سکتے ہیں کہ وائرس کی یہ قسم زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔
تمام مسافروں کے لیے سارس کووڈ 2 ٹیسٹ لازمی قرار
برطانیہ سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے سارس کووڈ 2 ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا کی نئی قسم دسمبر میں برطانیہ میں ظاہر ہوئی، کورونا کی نئی قسم کی موجودگی کی خبروں کے بعد قومی ادارہ صحت نے تحقیق کی۔
دوپاکستانیوں میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق ہوئی، دونوں افراد برطانیہ سے واپس آئے ہیں۔
اس صورتحال کے بعد برطانیہ سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے سارس کووڈ 2 ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان کے علاوہ 31 ممالک تک پھیل چکی ہے۔
نئی قسم کا وائرس پرانے کورونا کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، نئی قسم میں وبا کے تیزی سے پھیلنے کے شواہد بھی ظاہر نہیں ہوتے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News