
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امت مسلمہ میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے علماء و مشائخ کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں علمائے کرام کی جانب سے وزیر اعظم کی پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ڈھالنے کے ویژن اور اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی گئی۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے علماء و مشائخ کے وفد کی ملاقات۔
وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری بھی ملاقات میں موجود تھے۔ pic.twitter.com/ONp0x3lvfj
Advertisement— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) January 21, 2021
دوران ملاقات علمائے کرام نے وزیر اعظم کے اقلیتوں کے تحفظ اور ان کے مذہبی مقامات کی بحالی کے حوالے سے اقدامات کی بھی تعریف کی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے سب سے زیادہ آواز اٹھائی ہے اور انتہا پسندی سے نمٹنے کا مسئلہ ہو یا فرقہ واریت سے نمٹنے کا علمائے کرام نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ میں تفریق اور تقسیم پیدا کرنے کی مذموم سازشوں کا مقابلہ کرنے کے ضمن میں علمائے کرام کے مسلسل تعاون کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے حوالے سے جئید علمائے کرام کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور ملک کو درپیش مسائل کے حل میں علمائے کرام کی مشاورت اور رہنمائی جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News