
نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے باعث اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں انٹرنشنل کرکٹ ٹیم سمیت قومی ٹیم کی پریکٹس کے باعث اسٹیڈیم کی طرف جانے والے راستوں کو سیکورٹی کے تحت بند کردیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ نیو ٹاون، ملینیئم، کارساز سے اسٹیڈیم جانے والی سڑک پر چھوٹی گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔
حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم جانے والی سڑک کو بند کردیا گیا ہے جس کے باعث یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک جام ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ ٹیسٹ میچ کی وجہ سے سڑکوں کی بندش کے باعث شارع فیصل، راشد منہاس روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News