شہر قائد میں سردی کی لہر مزید کچھ روز برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی لہر آئندہ کچھ روز تک برقرار رہے گی، آج موسم سرد اور خشک جبکہ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
آج آئندہ چند روز میں ہوائیں 50کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے تجاوز کرسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج دن میں درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ملک کے دیگر حصوں میں موسم کیسا ہے؟
لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک مزید بارش کی پیشگوئی کر دی، لاہور سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں گزشتہ شب سے ہی وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
قصور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، ننکانہ اور مانانوالہ میں تیز بارش سے خنکی بڑھ گئی۔
شکرگڑھ، نارووال اور پسرور سمیت گردو نواح میں بارش سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے جبکہ پیر اور منگل کو گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، کشمیر کے علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
نئے سال کی پہلی برفباری کا امکان
ملک بھر میں آج سے نئے سال 2021 کی پہلی برفباری کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان، دیر، سوات، کرم سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے جبکہ موسلا دھار بارش سے کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا۔
آج داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا جس کے باعث آج شام سے منگل کے درمیان گلگت بلتستان اور کوہستان میں بارش اور بافباری متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
