جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے 14 سال بعد دورہ پاکستان کے شیڈول...
جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان 15جنوری کو کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے اسکواڈ کا اعلان اب 14 کے بجائے 15 جنوری کو کیا جائے گا۔
ٹیم کے اعلان کے بعد کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کی گھروں پر دو بار کوویڈ19 ٹیسٹنگ ہوگی۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم 19 جنوری کو کراچی روانہ ہوگی۔ کراچی پہنچے پر بھی قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے 14 سال بعد 16 جنوری کو پاکستان کے دورے پر آئے گی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹیسٹ میچز بائیو سیکیور ماحول میں کھیلے جائیں گے تاہم ٹی ٹوئنٹی میں شائقین کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت دیے جانے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔
آئی سی سی کی کورونا پروٹوکول پالیسی کے تحت غیر ملکی آفیشلز پاکستان نہیں آئیں گے۔پی سی بی تمام میچز کے لیے پاکستانی امپائرز و میچ ریفری تعینات کرے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News