
بلاول بھٹو ذرداری پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لئے مالا کنڈ روانہ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے بتایا ہے کہ ریلی میں شرکت کیلیے مالاکنڈ جارہاہوں۔
انھوں نے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پی ٹی آئی کی 7 سال کی نااہل اور کٹھ پتلی حکومت کےخلاف ہماراساتھ دیں، مہنگائی ، بدعنوانی اور ناانصافیوں کے خلاف مارچ کرنے کیلئےہمارے ساتھ شامل ہوں ۔
On our way to Malakand for #PDMRallyMalakand. Join us to march against inflation, corruption and injustices of 7 years of incompetent, illegitimate and puppet rule of PTI . which has pushed KP & now all of Pakistan into crisis.
Advertisement— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 11, 2021
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اس حکومت نےکے پی کےبعد تمام پاکستان کوبھی بحرانوں میں ڈال دیا ہے۔
پی ڈی ایم مالاکنڈ کا جلسہ
واضح رہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ کے ظفر پارک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرےگی۔
جلسہ سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
آج پی ڈی ایم کے تحت ہونے والے جلسے میں شرکت کے لئے مولانا فضل الرحمٰن، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور (ن) لیگ کے امیر مقام الگ الگ ریلیوں کی شکل میں مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ کے ظفر پارک جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ میں انتظامات مکمل ہیں،جب کہ جلسہ گاہ میں 10 ہزار کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا سخاکوٹ بازار، درگئی بازار، درگئی پھاٹک اور مالاکنڈ ٹاپ پر شان دار استقبال ہوگا۔
اس کے علاوہ بلاول بھٹو کا پیران، گل اینگس اور بٹ خیلہ بازار میں بھی تاریخی استقبال ہوگا۔
چئیرمین پی پی پی سخاکوٹ، درگئی پھاٹک اور بٹ خیلہ بازار میں عوام سے خطاب کریں گے۔
بلاول بھٹو کے استقبال کے لئے مالاکنڈ میں جشن کا سماں ہے، جگہ جگہ کیمپ لگ گئے ہیں، استقبال کے لئے درگئی بازار اور بٹ خیلہ بازار کی دکانوں کو بھی خصوصی طور پر سجایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News