
زیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت اوربنگلہ دیش کے مقابلے میں ہماری برآمدات مثبت رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ علاقائی برآمدات کے رجحان سے متعلق اعدادو شمار موصول ہوئے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ نومبر،دسمبر 2020 میں ہماری برآمدات کے مقابلے میں بھارت اوربنگلہ دیش کی برآمدات منفی رہیں۔اس کامیابی پر وزارت تجارت اور برآمد کنندگان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
I have received the regional export trends and this shows that, compared to our exports, the exports of India and Bangladesh for Nov/Dec 2020 showed negative growth. I wish once again to congratulate the exporters and the Ministry of Commerce for this achievement. pic.twitter.com/lpmZa6MOl5
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 7, 2021
نومبر میں پاکستان کی برآمدات 8.32 اور دسمبر میں18.30 فیصد رہیں جبکہ اسی عرصے میں بھارت کی برآمدات منفی 9.7 اور منفی 0.8 فیصد ، بنگلہ دیش کی برآمدات 0.76 اور منفی 6.11 فیصد رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News