
مسلم لیگی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اندھیرے میں ڈوبا ہے اور کسی کو معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نااہل، نالائق حکومت کو کچھ علم ہی نہیں، وزرا اور ترجمانوں کی فوج عملی طور پر اندھیرے میں ہے۔
انھوں نے کہاکہ نااہلی کی ایک قیمت اور سزا ہے جسے آج پوری قوم ادا کر رہی ہے۔
پاور بریک ڈاؤن: مرحلہ وار بحالی کا آغاز
پاور بریک ڈاؤن کے سبب پورا ملک رات کے وقت تاریکی میں ڈوبا گیا اور 9 سے زائد گھنٹے گزرجانے کے باوجود بیشترعلاقے اب بھی بجلی سے محروم ہیں تاہم بحالی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سندھ/ کراچی
شہرقائد میں مرحلہ وار بجلی کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔
جن علاقوں میں بجلی بحال ہوئی ہے ان میں نیا ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا بلاک 14 اور 16 شامل ہیں۔
سائٹ ایریا، اورنگی اور منگو پیر میں بھی بجلی بحال ہوئی ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے اپنے سسٹم سے بجلی بحالی کا کام جاری ہے۔
ولیکا، کے ڈی اے ، فیڈرل بی ، ائیرپورٹ ون ، جوہر کے کچھ مقامات پربھی بجلی بحال ہو گئی ہے۔
لانڈھی، ملیر اور شاہ فیصل کے کچھ مقامات پر بجلی بحال کردی گئی ،تاحال نصف شہر میں بجلی غائب ہے۔
اب تک صدر ٹاؤن، لیاری ٹاون، بلدیہ ٹاؤن اور کلفٹن اور پی ای سی ایس کے علاقے بجلی سے محروم ہیں۔
اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد، کھارادر میٹھادر میں بجلی غائب ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی انجنیرنگ ٹیمز بجلی کی مکمل بحالی کے لیے مصروف عمل ہیں۔
پنجاب
پنجاب میں بھی بجلی کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔ ملتان میں ایک سو بتیس کے وی کے آٹھ گرڈز پر بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔
تربیلا پاور ہاؤس کے تین یونٹس چلا دیئے گئے ہیں اور بعض علاقوں میں بجلی جزوی بحال ہوگئی ہے۔
اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔
زیرو پوائنٹ گرڈ کے 19فیڈرز پر بجلی بحال ہے۔
کھاریاں، لالہ موسیٰ اور گجرات میں بھی روشنی لوٹ آئی، سنگجانی ، ملتان اور مظفرگڑھ میں بھی بجلی جزوی طورپر بحال، گجرخان اور جہلم کے علاقوں میں گیارہ کے وی کے فیڈرز پر بجلی بحال، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، صادق آباد، منچن آباد، کوٹ ادو، رحیم یار خان میں بجلی تاحال غائب ہے۔
کوٹ رادھاکشن، میاں چنوں اور اوباڑو سمیت صوبے کے دیگر علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں۔
خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا میں بھی بجلی کی بحالی جاری ہے۔
ورسک پاور ہاؤس اور مردان گرڈ سے بیشتر علاقوں کو بجلی کی سپلائی، پشاور میں132 کے وی کے چار گرڈ ز پر بھی بجلی بحال ہوچکی ہے۔
بلوچستان
بلوچستان میں بجلی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی، کوئٹہ، سبی، تربت اور چمن سمیت کئی شہر تاحال بجلی سے محروم ہیں۔
وزیر توانائی کابیان
وزیر توانائی عمرایوب نے ملک بھر میں پاور بریک ڈاؤن کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام ٹیمیں اپنے اسٹیشنز پر پہنچ چکی ہیں، بجلی بحالی کے کام کی خود نگرانی کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو بجلی بحالی سے متعلق آگاہ رکھاجائےگا، ترسیلی نظام میں فریکوینسی 50 سے صفر ہونے پر بجلی بند ہے، فریکوینسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔
عمر ایوب نے تحریر کیا کہ تربیلا پاور پلانٹ کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں، تربیلا پاو رپلانٹ چلنے سے ترتیب وار بجلی کا نظام بحال ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News