پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) نے فروری میں جلسوں کا شیڈول تیار کر دیا ،جس کے مطابق نو فروری کو حیدرآباد میں جلسہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی میزبانی میں حیدر آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کے باعث انتظامیہ نے شہر میں ترقیاتی کام شروع کردئیے ہیں ، سالوں سے خراب شاہراہوں اور پلوں کی بھی قسمت جا گ اٹھی ۔
ذرائع کے مطابق جلسہ انتظامیہ حیدر آباد میں کچرے اٹھانے کے ساتھ ساتھ سجاوٹ میں بھی مصروف ہے۔
انتظامیہ کو سالوں بعد جلسہ گاہ کی طرف جانے والے راستوں کی مرمت کا کام یاد آگیا ۔
صرف یہی نہیں بلکہ بائی پاس پل کو خوبصورت بنانے کے لئے مرمت اور رنگ کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
جلسہ گاہ جانے والی شاہراہوں پر پی ڈی ایم کی قیادت کے لئے خوش آمدید کے بینرز آویزاں کر دئیے گئے، جن کے باعث ڈائریکشن بورڈ چھپ گئے ۔
ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ کے میدان میں بھی گاڑیوں کے راستوں کی تعمیر اور میدان کی صفائی کے ساتھ راستہ تیاری کا عمل بھی شروع کردیا گیا۔
واضح رہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) نے فروری میں جلسوں کا شیڈول تیار کر دیا، جس کے مطابق 5 فروری کو لیاقت باغ راولپنڈی میں اور 9 فروری کو حیدرآباد میں جلسہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
