
عالمی شہرت یافتہ شاعرِ اہلِ بیت ڈاکٹر ریحان اعظمی کا رضائے الہٰی سے کراچی میں انتقال ہو گیا ہے، اہلِ خانہ کے مطابق ریحان اعظمی کافی عرصے سے علیل تھے۔
ڈاکٹر ریحان اعظمی کے اہلِ خانہ کے مطابق ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی حالت سنبھل نہیں سکی اور وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
ڈاکٹر ریحان اعظمی 7 جولائی 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے، انتقال کے وقت ان کی عمر 63 برس تھی۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مرکزی مسجد جعفر طیار میں ادا کی جائے گی۔
ہمہ جہت شاعر سے تمام بڑے نوحہ خوانوں نے نوحےلکھوائے جو ان کی وجہ شہرت بنے اسکے علاوہ ریحان اعظمی استاد، صحافی اورقلم کاربھی تھے۔
7 جولائی 1958ء کو کراچی میں پیدا ہونےوالے ریحان اعظمی نے 1974ء میں شاعری کا آغاز کیا اورطویل عرصہ پاکستان ٹیلی ویژن سے بحیثیت نغمہ نگار وابستہ رہے اور انہوں نے 4 ہزار سے زائد نغمات سپردِ قلم کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News