
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ الیکشن کے تمام نتائج یہ لوگ تسلیم کرچکے تھے لیکن آج اپوزیشن نے الیکشن کمیشن کے رزلٹ پر نے بڑا یوٹرن لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی طور پر الیکشن کمیشن رزلٹ روکنے کا مجاز نہیں ہے اور وزیراعظم بھی سینیٹ الیکشن میں شفافیت چاہتے ہیں۔
اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا لیکن ن لیگ نے ہمیشہ کی طرح ڈسکہ الیکشن پر بھی بیانیہ تبدیل کیا ہے۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 337 پولنگ اسٹیشن پر پہلے ن لیگ کو کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن اب یہ لوگ الیکشن کو صرف متنازعہ بنانا چاہتے ہیں تاہم پھر بھی ہم ڈسکہ کے لوگوں کے فیصلے کا دفاع کریں گے۔
اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر الیکشن کمیشن رزلٹ روکنے کا مجاز نہیں ہے لیکن الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے، ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کو 23 پولنگ اسٹیشن پر اعتراض ہے تو وہاں دوبارہ الیکشن کرواسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News