Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنی رخصتی کا اب ٹی وی سے ہی پتہ چلے گا، مریم

Now Reading:

سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنی رخصتی کا اب ٹی وی سے ہی پتہ چلے گا، مریم

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب عمران صاحب کو ٹی وی سے پتہ چلے گا کہ وہ گھر جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ استعفی دینے کی ڈیڈ لائن گزرجانے کے بعد اب عمران صاحب کو ٹی وی سے پتہ چلے گا کہ وہ گھر جاچکے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ عوام پر ظلم کرکے ٹی وی سے پتہ چلنے کا مذاق کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنی رخصتی کا اب ٹی وی سے ہی پتہ چلے گا۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ چھ ووٹوں کی بنیاد پر مسلط سلیکٹڈ وزیراعظم کو ٹی وی سے پتہ چلے گاکہ ان کے ظلم کی حکومت عوام نے گرا دی ہے،آٹا ، چینی ، فارن فنڈنگ چور سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنے گھر جانے کی اطلاع اب ٹی وی سے پتہ چلے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ اڑھائی سال میں ریکارڈ 14000 قرض لینے والے کو اپنے گھر جانے کا پتہ اب ٹی وی سے پتہ چلے گا۔

Advertisement

ڈالر کی قیمت بڑھنے کا ٹی وی سے پتہ چلنے کا جو، جو مذاق عوام سے کرتے تھے، اب وہی عمران صاحب سے ہونے والا ہے۔

پٹرول، آٹا چینی دوائی گیس، ایل این جی، بجلی چور عمران مافیا ظلم ، کرپشن اور کمشن کا نشان بن چکا ہے۔

اوپن بیلٹ پر سلیکٹڈ وزیراعظم پریشان ہیں کیونکہ اتحادی اورارکان ساتھ چھوڑ چکے ہیں
چئیرمین سینٹ کے انتخاب میں ووٹ پر ڈاکہ ڈالاگیا، مسلم لیگ (ن) کا مطالبہ اس وقت عمران صاحب کیوں نہیں سنا؟

جب اپوزیشن اوپن بیلٹ کی بات کررہی تھی تو اس وقت عمران صاحب تکبر، غرور کا بت بنے رہے۔

اب اس لئے چیخیںں نکل رہی ہیں کیونکہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔

Advertisement

اب چیخیں اس لئے نکل رہی ہیں کیونکہ روزانہ کمشن خور ٹی وی پرآکر جھوٹے کاغذ لہراتا ہے تو عوام چینل تبدیل کردیتے ہیں۔

کمشن خور ہی سلیکٹڈ عمران صاحب کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر