الیکشن ٹریبونل نے فیصل واوڈا کے خلاف لگائے گئے تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن کے لئے اہل قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے خلاف نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ہے جس میں الیکشن ٹریبونل نے فیصل واوڈا کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے۔
تاہم الیکشن ٹریبونل کی جانب سے فیصل واوڈا سینیٹ انتخابات کے لیے اہل قرار دے دیئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے الیکشن ٹریبونل کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی سے متعلق ہمارے اختیارات محدود ہیں تاہم اپیل کنندہ چاہے تو آئینی دراخوست دائر کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
