
وزیراعظم آج لاہور کے ایک روزہ دورے میں میاواکی فاریسٹ کے آغاز کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے جہاں پر وزیراعظم کی جانب سےایوان وزیراعلی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کی جائیگی۔
وزیراعظم ایوان وزیراعلی میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے، سینیٹ انتخابات کے حوالے سے جائزہ لیں گے اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا جائیگا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم اپنے لاہور کے ایک روزہ دورے میں سینئیر وزراء اور ممبران سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم جیلانی پارک لاہور میں میاواکی (اربن فاریسٹ) کے آغاز کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔
وزیراعظم کو لاہور میں فضائی آلودگی پر قابو پانے اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے ابتدائی طور پر 51 اربن فاریسٹ سائیٹس کے ہدف کی تکمیل میں پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم صوبہ پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی، فروٹ و سبزی منڈیوں کی تعداد میں اضافے اور آٹے کی قیمت میں کمی لانے کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کی بھی صدارت بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News