Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکا کا اسپورٹس کمپلیکس کو عمران خان کے نام سے منصوب کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

سری لنکا کا اسپورٹس کمپلیکس کو عمران خان کے نام سے منصوب کرنے کا فیصلہ

سری لنکا  نے اسپورٹس کمپلیکس کو  وزیر اعظم عمران خان کے نام سے منصوب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق    وزیراعظم عمران خان  کے دورہ سری لنکا کے دوران  سری لنکن پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وزیر یوتھ اینڈ اسپورٹس کی جانب سے  ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب وزیراعظم  عمران خان کو بطور کھلاڑی خراج تحسین پیش کرنے کے لیے رکھی گئی۔ تقریب میں سری لنکن وزراء، پارلیمنٹیرینز اور کھلاڑیوں  نے شرکت کی۔

سری لنکن وزیر کھیل نے وزیراعظم کو اعلیٰ پرفارمنس اسپورٹس کمپلیکس کے مجوزہ منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ  اسپورٹس کمپلیکس وزیراعظم عمران خان کے نام سے منصوب کیا جائے گا۔

تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی بطور کرکٹر ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی۔ وزیراعظم کے کرکٹ کیریئر پر سری لنکن کھلاڑیوں نے بھی  انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement

وزیراعظم  نے سری لنکن مہمان نوازی پر اظہار تشکرکرتے ہوئے  بطور کھلاڑی، سیاسی جماعت کا سربراہ اور بطور وزیراعظم اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے تقریب کے شرکاءکو بطور نوجوان یونیورسٹی طالبعلم اور نوجوان کھلاڑی سری لنکا دورے کے تجربے سے  بھی آگاہ کیا۔

عمران خان نے سری لنکن کھلاڑیوں خصوصاً ارجنا رانا ٹنگا  کے تقریب میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔

سری لنکن وزیر کھیل نے وزیراعظم کو یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ  وزیراعظم نے اپنا دستخط شدہ بیٹ سری لنکن وزیر کو پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر